تازہ ترین
Home / اہم خبریں / این سی ایچ ڈی اساتذہ کی جدوجہد کامیاب، مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کا دھرنے میں شریک مظاہرین کو تحفظات کی یقین دہانی

این سی ایچ ڈی اساتذہ کی جدوجہد کامیاب، مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کا دھرنے میں شریک مظاہرین کو تحفظات کی یقین دہانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیشنل پریس کلب کےسامنے 35 روز سے اپنےمطالبات کےلئےاحتجاج پر بیٹھے ہوئے این سی ایچ ڈی اساتذہ کی جدوجہد کامیاب ہوئی 5 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہ جاری کرنےسمیت مستقل کرنے کے لئے وزیرآعظم کے مشیر نعیم الحق کیمپ پر پہنچ کر سارے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد دسمبر 2018 کے پہلے ہفتے تک نوٹیفکیشن جاری کرنےکی یقین دہانی کرانے پر این سی ایچ ڈی اساتذہ نے 20 دسمبر تک احتجاج ختم کرنےکا اعلان کردیا اور نعیم الحق نےاین سی ایچ ڈی اساتذہ کو ہاؤسنگ اسکیم اور ہیلتھ کارڈ اسکیم میں خصوصی طور پر شامل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ فیڈر ٹیچر ایسوسی ایشن کےمرکزی رہنما خان محمد ملاح، خدا بخش انڈھڑ، غلام مصطفی لنڈ، عبدالرحمن قمبرانی، شاہد راہموں گودھو گبول، عبدالرزاق راجپوت، محمد صلاح کھوسو، عبدالغفور بڑدی، عبدالرافع کیریو، مس نصرت چاچڑ اور دیگر این سی ایچ ڈی اساتذہ گزشتہ 7 سال مسلسل اپنےجائز حقوق کےلئے جدوجہد کرتےآئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مطالبےتسلیم کرکےعوامی حکومت ہونےکا ثبوت دیا نئے پاکستان میں آئی ہوئی تبدیلی کی حکومت کے شکر گزار ہیں جو اس حکومت نےاین سی ایچ ڈی اساتذہ کو عزت دیتے ہوئے جائز حقوق دینے کا وعدہ کیا اعلان کے مطابق 20 دسمبر تک ریگیولر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو ملک بھر کےتمام این سی ایچ ڈی اساتذہ دوبارہ سراپا احتجاج ہونگےاور اسلام آباد پہنچ کر ڈی چوک پر دہرنا دینگے- یاد رہے کہ 2004 سے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمینٹ کی طرف سے وفاقی حکومت کے تحت پاکستان کے چاروں صوبوں کے دیہاتی علاقوں میں جہاں کوئی بھی سکول نہیں تھا اور کئی سالوں سے بند پڑے ہوئے سکولوں میں تقریباً 6581 اساتذہ اور 6000 کےقریب اسکولوں کے 4 لاکھ سے زائد کسان اور مزدور غریب لوگوں کے بچوں کو تعلیم دینےوالے این سی ایچ ڈی اساتذہ سے وفاقی حکومت نےظلم کی انتہا کرتے ہوئے اس وقت تک صرف 8000 ماہانہ تنخواہ دیتی رہی جو تاریخ کی سب سےبڑی ناانصافی تھی اور فروری 2013 میں اس وقت کی وفاقی حکومت مسلسل احتجاج کرنے کے بعد اس ادارے کے چوکیدار، چپڑاسی، ڈرائیور اور افیسران سمیت 3000 ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور اساتذہ کی کثیر لاء پالیسی کے تحت کم سے کم ویجز تنخواہ دینے کی منظوری دی تھی جس پر آج تک عمل نہیں ہوا تھا جس کے باعث اساتذہ نے 35 روز سے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دہرنا جاری رکھا اور مسلسل ڈی چوک تک ریلی بھی نکالتے رہے دوران احتجاج اساتذہ پر لاٹھی چارج کی گئی تھی جس کا گذشتہ دن وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق نے نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کی 4 رکنی کمیٹی سےسیکریٹری تعلیم اور وفاقی وزیر تعلیم کی آفس میں مزاکرات کرنے کے بعد مطالبات تسلیم کرتے ہوئے20 دسمبر تک ٹائم مانگ لیا اساتذہ نے اس یقین دہانی پر نعیم الحق کے سامنے کمپ پر پہنچ کر میڈیا کےسامنے اعلان کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کیمپ پر پہنچ کر 20 دسمبر تک احتجاج ختم کرنےکی اپیل کی اساتذہ نےکیمپ پر آئے ہوئے نعیم الحق کو عزت دیتے ہوئے پھول نچھاور کیے اور سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی پہنائی اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے