تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسیہ مسیحی کیس فیصلے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ، ماتلی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے احتجاج کی کال سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ

آسیہ مسیحی کیس فیصلے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ، ماتلی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے احتجاج کی کال سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آسیہ مسیحی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عاشقان رسول سڑکوں پر نکل آئے شہر کا گشت کرتے ہوئے دکانیں بند کرنے کی اپیل کی جس پر شہر مکمل طور پر بند ہو گیا شٹر ڈاؤن کے بعد ایک بڑا احتجاجی جلوس نکال کر ماتلی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شاکر سموں، میر محمد چانڈیو،علی سیفی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ آسیہ مسیحی نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا مگر اس کے باوجود مقدمے میں بری کیا گیا شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت کسی صورت میں قابل قبول نہیں اعلٰی عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے آسیہ مسیحی کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا جائے مظاہرین نے کہا کہ دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ کار سپریم کورٹ تک بڑھا دیا جائے گا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے