تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور ہائی کورٹ سے توہین رسالت کی مرتکب سزا یافتہ ملزمہ آسیہ ملعونہ کا رہا ہونا سوالیہ نشان ہے- حافظ احمد علی

لاہور ہائی کورٹ سے توہین رسالت کی مرتکب سزا یافتہ ملزمہ آسیہ ملعونہ کا رہا ہونا سوالیہ نشان ہے- حافظ احمد علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انصاف کا دوہرا معیارسمجھ سے بالا تر ہے سب حکمرانوں اور مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کیا جارہا ہے، لیکن حکمران اپنی حقیقی کامیابی کو چھوڑ کر دنیا کی کامیابی کی فکر میں لگے ہوئے ہیں، حکمرانوں نے جرم ثابت ہونے کے باوجود آسیہ ملعونہ کو رہا کرکے اللہ اور اسکے حبیب سے کھلی جنگ کا اعلان کیا ہے، انصاف کے علم برداروں نے فیصلہ ہونے کے بعد فیصلہ کلعدم کیا ہے لاکھوں مسلمانوں کے ایمان کو مجروح کیا ہے۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی، سیکٹری اطلاعات، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر، وصی احمد صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے بھی آسیہ ملعونہ کی رہائی کو امت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے