Home / اہم خبریں / پاکستان ویمنز ٹیم کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان برقرار

پاکستان ویمنز ٹیم کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان برقرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت بدستور فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک جاری رہے گی اور تمام میچز رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ اسکواڈ میں دو ان کیپڈ کھلاڑیوں سائرہ جبین اور عنبر کائنات کو شامل کیا گیا ہے، جنہیں حالیہ ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر موقع دیا گیا۔

عنبر کائنات نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج سیریز میں پاکستان کے لیے مثبت نتائج لائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے