Home / اہم خبریں / کراچی میں مبارک ولیج کے قریب سمندر میں گرنے والے آئل نے تباہی مچا دی، ذمہ داروں کا تعین کرکے متاثرہ ماہی گیروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ عبدالبر چیئرمین ایف سی ایس

کراچی میں مبارک ولیج کے قریب سمندر میں گرنے والے آئل نے تباہی مچا دی، ذمہ داروں کا تعین کرکے متاثرہ ماہی گیروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ عبدالبر چیئرمین ایف سی ایس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں مبارک ولیج کے قریب سمندر میں گرنے والے آئل نے تباہی مچا دی، بڑی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں، ماہی گیروں کے جال تباہ، کشتیاں کھڑی کر دی گئیں- آبی حیات اور ماہی گیروں کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات و سخت کارروائی کا مطالبہ- تفصیلات کے مطابق فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے کہا ہےکہ مبارک ولیج کے قریب سمندر میں گرنے والے آئل کی وجہ سے آبی حیات کی زندگی تنگ ہو گئی ہے اور سمندری آلودگی میں بے پناہ اضافے کا بھی سبب بنا ہے۔ اور مذکورہ آئل کی وجہ سے مچھلیاں بڑی تعداد میں مر گئی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ مذکورہ آئل کے باعث ماہی گیروں کے جال بھی تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔ چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کہا کہ سمندری آلودگی میں اضافے، آبی حیات کی زندگی تنگ کرنے اور غریب ماہی گیروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات اور سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔ چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کہاکہ ساحل کے وسیع علاقے پر پھیلے آئل کو فوری طور پر صاف کروایا جائے تاکہ آبی حیات اور ماہی گیروں کو مذید نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے متاثرہ ماہی گیروں کے ہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے