Home / اہم خبریں / قادر پور گیس فیلڈ سے نکالے گئے سندھی ملازموں کو فوری طور پر بحال کیا جائے- میر پنہل لہر

قادر پور گیس فیلڈ سے نکالے گئے سندھی ملازموں کو فوری طور پر بحال کیا جائے- میر پنہل لہر

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ پیپلز کسان کمیٹی سندھ کے صدر میر پنہل خان لہر پیپلز پارٹی کسان کمیٹی دادو کے رہنماء عبدلغفار شاہانی کی دعوت پر میہڑ پہنچے اس موقعے پر پیپلز کسان کمیٹی سندھ کے صدر پنہل خان لہر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی کے باعث چاول کی فصل نہیں ہوئی اور نہ ہی چاول کےدام بڑھے ہیں کارخانے دار اور بیوپاری کی زیادتیوں سے فی من سے دو کلو کاٹا جاتا ہے جو کے سراسر ناانصافی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم کارخانیداروں کو بتانا چاہتے ہیں کے آبادگاروں کے ساتہ ظلم بند کیا جائے مزید ان کا کہنا تھا کہ قادرپور گئس فیلڈ کے ہٹائے ہوے سندھی ملازموں کو فوری طور پر بحال کیا جائے ورنہ پوری سندھ میں پیپلز ہاری کمیٹی کی طرف سے احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کےرہنما سید گدا حسین شاہ، معشوق جکھرو، عمران جمالی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے