Home / اہم خبریں / میہڑ میں زمین کے تنازے پر جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

میہڑ میں زمین کے تنازے پر جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ميہڑ کے قریب شاه پنجو سلطان پوليس اسٹيشن کے حدود میں گاؤں صندو خان لاکهیر میں لاکهیر برداری کے دو گروپس میں ذرعی زمین کے تنازے پر جھگڑا جس کے نتیجے میں کلہاڑیاں لگنے سے دو خواتین مسمات روبینہ مسمات نوران اور تین نوجوان عابد لاکھیر، نواب لاکھیر اور الھداد لاکھیر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا گیا- زخمی افراد نے بتایا کہ ملزمان نے گھروں پر حملہ کیا گھروں کو آگ لگا دی جس کے باعث گھروں میں پڑا سامان جل گیا اور انہوں نے مزید کہا ملزمان نےگھروں میں گھس کر خواتین کی تذلیل کی اور ہمیں زبردستی 40 لاکھ میں گھر اور زمین خالی کروانا چاہتے ہیں انہوں نے ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کر وائے ہیں اور آج ملزمان نے پھر سے حملہ کر کے گھروں کو آگ لگا دی ہم ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے