کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ یہ بات چیئرمین عبدالبر نے بابا بھٹ جزیروں سے آئے ہوئے ماہی گیروں میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ایس ماہی گیروں کا ادارہ ہے۔ ماہی گیروں کے مسائل جلداز جلد حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیر اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دینگے۔ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔ ماہی گیروں کی فلاح و بہبود سمیت تمام مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔ ان کی ویلفیئر کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ ماہی گیروں کی خدمت کرکے سکون قلب حاصل ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف سی ایس آصف بھٹی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
![]()