Home / اہم خبریں / سول اسپتال میرپورخاص کی نرسز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ علامتی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

سول اسپتال میرپورخاص کی نرسز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ علامتی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول اسپتال میرپورخاص کی نرسز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سول اسپتال میرپورخاص میں کام چھوڑ علامتی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- اس موقع پر پیرا میڈیکل کے عہدیداران نے نرسز کے احتجاج اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا- ینگ نرسز ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویزن کے صدر شاہنواز کانیو، شمشاد، ہمت رند، رخسانہ جونیجو، پیرا میڈیکل کے عہدیداران مختیار خاصخیلی، عبدالسلام قریشی، فیصل چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں پیرا میڈیکل نرسز کے سروس اسٹریکچر پر عمل کیا گیا ہے صوبہ سندھ میں ان سے زیادتی کی جاری ہے- انہوں نے مطالبہ کیا بنیادی تنخواہ کے برابر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے، نرسنگ طلبہ کا ماہانہ وظیفہ سات ہزار روپے سے بڑھا کر بیس ہزار روپے کیا جائے، نرسنگ ٹیچرز کو ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے، کمیونٹی مڈ وائفریز کا وضیفہ بڑھایا جائے، نرسنگ اسکولز کو ڈی ڈی او پاورز دیئے جائیں- اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں اپنے مطالبات کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے