تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنر سندھ سے اسپورٹس جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات مسائل کے حل کی یقین دہانی

گورنر سندھ سے اسپورٹس جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف) اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ( پی ایس ڈبلیو ایف) کے سیکریٹری جنرل محمد اصغر عظیم نے کی جبکہ نائب صدر عبید اعوان، آصف خان، صدر سجاس محمود ریاض، سیکریٹری مجاہد علی سولنگی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے ملاقات میں اسپورٹس جرنلسٹس کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ امور، صحافتی سہولیات اور کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس میڈیا کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

صدر سجاس محمود ریاض نے گورنر سندھ کو اسپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایشن ہر سال صحافیوں کو عمرے کی سعادت کے لیے بھیجنے کے ساتھ ضرورت مند ارکان کی مالی معاونت بھی کرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی سطح پر اسپورٹس جرنلسٹس کے لیے مختص مالی معاونت اور سہولیات میں سندھ کے صحافیوں کو بھی مساوی حق دیا جائے پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل محمد اصغر عظیم نے بتایا کہ فیڈریشن کے تحت صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے بین الاقوامی معیار کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں اب تک 12 پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس شرکت کرچکے ہیں۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، کامیابیوں اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے وفد کے مطالبات غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے اسپورٹس جرنلسٹس کو وفاقی سطح پر دستیاب سہولیات اور مالی معاونت میں ان کے جائز حق کا معاملہ متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا۔ محمد اصغر عظیم کی جانب سے مرحوم اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز دینے کی سفارش بھی گورنر سندھ کے سامنے پیش کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سحر انصاری کی فکر شاعری اور تنقید ماضی، حال اور مستقبل کے درمیان مضبوط ربط قائم کرتی ہے، پیرزادہ قاسم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، نقاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے