کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے آل پاکستان بین الصوبائی انٹر پولیس ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیاvچیمپئن شپ 5 سے 8 ستمبر تک اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جائے گی، جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر پولیس کی ٹیمیں حصہ لیں گی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کا فائنل 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سندھ اسپورٹس بورڈ کے سربراہ و ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ ہوں گے جبکہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپئن حنیف خان اور ڈپٹی سیکریٹری ایس پی ایس بی ریٹائرڈ ایس پی سعید آرائیں ڈپٹی چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔ اولمپئن وسیم فیروز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ ڈاکٹر ایس اے ماجد اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر علی قائم خانی آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ جاوید اقبال ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں دیگر آفیشلز میں ذوالفقار حسین امپائر منیجر جبکہ محمد فیضان، مزمل حسین، امتیاز الحسن، علی جعفری، محمد راشد، شاکر علی، اسد ظہیر، عروج خان اور ڈاکٹر قمر ٹیکنیکل آفیشلز ہوں گے۔ محمد عرفان، فہد علی، رضوان خان، شہباز احمد اور ندیم سلطان چیمپئن شپ کے دوران امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ریٹائرڈ ایس پی اعجاز الدین چیئرمین جیوری آف پینل ہوں گے، جبکہ چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، ریٹائرڈ ایس پی شعیب رفعت، ریٹائرڈ ڈی ایس پی عبدالخالق اور انسپکٹر شاہ رخ شیخ جیوری آف اپیل کے ارکان کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔