Home / اہم خبریں / کے یو جے دستور کا ایک نیوز میں جبری برطرفیوں پر اظہار تشویش، متاثرہ کارکنوں سے یکجہتی کا اعلان

کے یو جے دستور کا ایک نیوز میں جبری برطرفیوں پر اظہار تشویش، متاثرہ کارکنوں سے یکجہتی کا اعلان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے ایک نیوز میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی جبری برطرفیوں اور ملازمتوں کے عدم تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ کے یو جے دستور کے صدر نصراللہ چوہدری، سیکریٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے صحافی پہلے ہی مہنگائی، معاشی دباؤ اور پیشہ ورانہ غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں میڈیا اداروں کی جانب سے بلاجواز برطرفیاں مزدور اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہارات کی آمدن میں اضافے کے باوجود صحافیوں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ اب اخراجات میں کمی کے نام پر ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ میڈیا کارکنوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کرائیں۔ کے یو جے دستور نے جبری طور پر برطرف کیے گئے تمام صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی فوری بحالی، تنخواہوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی، لیبر قوانین اور ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر متاثرہ کارکنوں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو صحافتی تنظیمیں اور میڈیا ورکرز مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز سندھ کا سخت ایکشن، سامان کی عدم فراہمی اور قبضوں پر رپورٹ طلب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے پروکیورمنٹ اسکیموں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے