Home / Home / کمالیہ محلہ چڑھ کے نوجوان لالہ عثمان انصاری کا بلدیاتی انتخابات میں حصہّ لینے کا اعلان۔

کمالیہ محلہ چڑھ کے نوجوان لالہ عثمان انصاری کا بلدیاتی انتخابات میں حصہّ لینے کا اعلان۔

علاقہ بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نوجوانوں میں جوش و خروش۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) محلہ چڑھ یونین کونسل نمبر 5 کے معروف اور ہر دلعزیز نوجوان سماجی شخصیت لالہ عثمان انصاری نے اہلِ علاقہ کے اصرار پر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لالہ عثمان انصاری کے اس اعلان کے بعد علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ نوجوانوں اور ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ لالہ عثمان انصاری ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہے ہیں، اسی وجہ سے انہیں عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق لالہ عثمان انصاری کے انتخابی میدان میں آنے سے یونین کونسل نمبر 5 کی سیاسی صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔ نوجوانوں نے ان کی حمایت میں انتخابی رابطہ مہم بھی شروع کر دی ہے اور مختلف حلقوں میں ان کی کامیابی کے امکانات پر گفتگو جاری ہے۔ اس موقع پر اہلِ محلہ ندیم کھوکھر، مظہر جٹ، سردار عمار گجر، شناور علی، سلمان انصاری، عرفان انصاری، واصف بھٹی، عمر فرید انصاری، چوہدری نثار آرائیں، محمد آصف انصاری، فرید انصاری، غلام معصوم انصاری، اللہ دتہ انصاری، محمد حمزہ سمیت متعدد دوست احباب نے لالہ عثمان انصاری کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی یونین کونسل نمبر 5 میں انتخابی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ہے اور مختلف امیدوار اپنی سیاسی حکمتِ عملی مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بجٹ 2026-27: مراد علی شاہ نے 3.56 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2026-27 کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے