Home / Home / محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر آفس فیصل آباد میں اہم اجلاس،

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر آفس فیصل آباد میں اہم اجلاس،

چوہدری جہانزیب صفدر شاکر کی عوامی و سیکیورٹی تجاویز کو سراہا گیا.

فیصل آباد (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، سیکیورٹی انتظامات، بلدیاتی سہولیات اور زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں کمشنر آفس فیصل آباد میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات پنجاب، چوہدری جہانزیب صفدر شاکر (ان شاء اللہ ایم پی اے پی پی 103)، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد، سی پی او فیصل آباد سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چوہدری جہانزیب صفدر شاکر نے حلقہ پی پی 103 کے عوامی مسائل اور محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و انتظامی امور کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماموں کانجن میں محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل سروس کے ساتھ باقاعدہ ایمبولینس سروس بھی تعینات کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر پنکھوں اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چوہدری جہانزیب صفدر شاکر نے اجلاس میں دیہاتی علاقوں کے مسائل، بنیادی سہولیات کی کمی اور ترقیاتی فنڈز کی ضرورت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ان کی عوامی فلاح اور سیکیورٹی سے متعلق تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے حکومت پنجاب سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد ہی اراکین اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کر رہی ہیں، جس میں دیہاتی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بجٹ 2026-27: مراد علی شاہ نے 3.56 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2026-27 کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے