Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، سندھ حکومت مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، سندھ حکومت مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،

کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (SPRA) کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ، آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور جمہوریت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور صوبے کے عوام کی آواز بنے۔ وزیراعلیٰ نے ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور اس کے اراکین کی پیشہ ورانہ وابستگی قابلِ تحسین ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے اراکین کا اپنی نئی قیادت پر اعتماد خوش آئند ہے اور انہیں یقین ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافت کے وقار، اتحاد اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت مثبت، آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے