Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز کی تیاری، خواتین ٹیموں کی کارکردگی نمایاں ہونے کی توقع سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کا اختتامی تقریب کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم

نیشنل گیمز کی تیاری، خواتین ٹیموں کی کارکردگی نمایاں ہونے کی توقع سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کا اختتامی تقریب کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی وائس پریزیڈنٹ مس وینا مسعود نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے سمر کوچنگ کیمپ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ وہ ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں جاری دو ماہ کے ٹیلنٹ ہنٹ سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جو کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔

مس وینا مسعود نے کہا کہ خواتین نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اسپورٹس میں بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کیمپس نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد فراہم کرتے ہیں اور ان کے کیریئر کے لیے نئی راہیں کھولتے ہیں۔

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، اولمپک چارٹر کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہونے والے نیشنل گیمز کے لیے تمام ایسوسی ایشنز بھرپور تیاری کر رہی ہیں، اور امید ہے کہ خواتین ٹیمیں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ ان کے مطابق باکسنگ کا یہ کوچنگ کیمپ اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب کے اختتام پر خواتین کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق، عابد حسین بروہی، محمد یونس پٹھان، آرگنائزنگ سیکریٹری مس سمیعہ رفیق، گوہر رضا اور میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے