تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ناروے کپ میں عدم شرکت: لیاری فٹبال اکیڈمی سے 1.84 کروڑ روپے کی گرانٹ واپس لینے کا فیصلہ

ناروے کپ میں عدم شرکت: لیاری فٹبال اکیڈمی سے 1.84 کروڑ روپے کی گرانٹ واپس لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ناروے کپ میں عدم شرکت پر ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کی سرکاری گرانٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈز کسی اور ایونٹ میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے یہ بات اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی کھلاڑی یا ایسوسی ایشن کو گرانٹ دینے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

سردار محمد بخش نے سجاس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو اجاگر کرنے میں اس کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور یہ مقابلے 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔ افتتاحی و اختتامی تقاریب نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں 8 اور 9 اگست کو نمائشی کرکٹ میچز ہوں گے، جبکہ ایک نمائشی میچ سجاس کے صحافیوں کے ساتھ بھی پلان کا حصہ ہے۔ وزیر کھیل نے انکشاف کیا کہ سندھ کے ایتھلیٹس کے بہتر مستقبل کے لیے نئی اسپورٹس پالیسی پر بھی کام جاری ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے