تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 13 اگست کو تاریخ کا سب سے بڑا کنسرٹ ہوگا: سعید غنی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 13 اگست کو تاریخ کا سب سے بڑا کنسرٹ ہوگا: سعید غنی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں "جشن آزادی اور معرکۂ حق” کے عنوان سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک کے نامور گلوکار، بینڈز اور فنکار بغیر کسی ٹکٹ کے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم اور ایکسپو سینٹر کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ فیملیز اور خواتین کے لیے علیحدہ انکلوژرز بنائے جائیں گے۔ کنسرٹ کی لائیو اسٹریمنگ شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز کے ذریعے کی جائے گی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

سعید غنی نے واضح کیا کہ ان تقریبات کا مقصد صرف یومِ آزادی منانا نہیں بلکہ بھارت کے خلاف "معرکہ حق” کی فتح کا جشن بھی ہے۔ ان تقریبات میں بائیک ریلی، کشتی ریلی اور مختلف مقامات پر تقریبات شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ عوام کی ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف قومی پرچم استعمال کیا جائے۔ ان ایونٹس کا کوئی سرکاری بجٹ مختص نہیں کیا گیا، جبکہ اخراجات بڑی کمپنیوں اور نجی اداروں کے تعاون سے اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں انڈس موٹرز، عارف حبیب گروپ اور دیگر شامل ہیں۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ یہ کنسرٹ شہریوں کے لیے فری ہے اور شرکت کے لیے اصل شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ خاص طور پر ان شہریوں کے لیے ہے جو مہنگے کنسرٹس میں شریک نہیں ہو سکتے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے