Home / اہم خبریں / لیاری سے نبیل گبول کے استعفے کی افواہیں بے بنیاد قرار

لیاری سے نبیل گبول کے استعفے کی افواہیں بے بنیاد قرار

کراچی، (ذیشان حسین /اسٹاف رپورٹر) لیاری سے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ نبیل گبول کے بیٹے اور ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے واضح کیا ہے کہ نبیل گبول اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے رہے اور بدستور اپنے حلقے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

نادر گبول نے کہا کہ نبیل گبول عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، استعفے سے متعلق رپورٹس بدنیتی پر مبنی اور من گھڑت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لیاری کے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور جھوٹی افواہوں یا سازشوں سے اپنی راہ سے نہیں ہٹائی جا سکتی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے