تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی موجودگی میں پاکستان ریلوے اور سائبرنیٹ (اسٹارم فائبر) کے درمیان کراچی کینٹ اسٹیشن پر مفت وائی فائی کی سہولت کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں سیکریٹری و چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جی ایم حماد حسن مرزا اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کینٹ جیسے اہم اسٹیشن پر مفت وائی فائی کا آغاز ریلوے میں جدید سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت آئندہ دیگر بڑے اسٹیشنوں تک بھی وسعت دی جائے گی تاکہ ہر مسافر کو ڈیجیٹل سہولتیں میسر آئیں۔

اسٹارم فائبر کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد لہر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر مفت انٹرنیٹ مسافروں کے انتظار کے لمحات کو زیادہ بامقصد بنائے گا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود الرحمن لاکھو نے کہا کہ کراچی کینٹ ملک بھر کے مسافروں کے لیے مرکزی دروازہ ہے، جہاں جدید سہولتوں سے مسافروں کو بہتر معلومات اور آرام دہ ماحول ملے گا۔

یہ اشتراک پاکستان ریلوے کی جدید سہولتوں کے سفر اور اسٹارم فائبر کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے