Home / اہم خبریں / سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے دیرینہ اور بچپن کے جگری دوست، سینئر صحافی آصف رضا کی جانب سے پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مرحوم کے والد چاچا رحمت باجوہ، کراچی سے آئے ہوئے صحافی اکرم بلوچ، سنجے سادھوانی اور کے ایم عباسی، چیمبر آف کامرس سانگھڑ کے ملک شیر محمد، پیپلز پارٹی تعلقہ صدر اعجاز حسین زرداری، حاجی یامین قریشی، سابق میونسپل چیئرمین دلبر خان نظامانی، جام غلام قادر انڑ، پریس کلب کے عہدیداران و اراکین، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

مقررین نے خاور حسین مرحوم کی صحافتی خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اصول پسندی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ باصلاحیت، ملنسار، خوش اخلاق اور نڈر صحافی تھے انہوں نے مختصر عرصے میں صحافت کے میدان میں اپنی منفرد پہچان بنائی اور ساتھی صحافیوں سمیت عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ خاور حسین کی اچانک وفات ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ پوری صحافتی برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ان کی صحافتی خدمات، اصول پسندی، دوستی اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اس موقع پر مرحوم کے قریبی دوست آصف رضا نے کہا کہ خاور حسین صرف ایک بہترین صحافی ہی نہیں بلکہ ان کے بچپن کے جگری دوست بھی تھے، ان کی جدائی کا دکھ آج بھی دل میں تازہ ہے اور ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی۔

تقریب کے اختتام پر خاور حسین مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی بھی کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے