Home / اہم خبریں / اقلیتی حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ

اقلیتی حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی و اقلیتی امور اور پارلیمانی ورکنگ گروپ برائے اقلیتی حقوق کے کنوینر گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اقلیتی برادری کے حقوق، مذہبی ہم آہنگی، عبادت گاہوں کے تحفظ، جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری کی شادی کی روک تھام سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اقلیتی سہولت ڈیسک، بین المذاہب امن کمیٹیوں اور سرکاری تعلیمی اداروں و ملازمتوں میں پانچ فیصد اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد بھی زیر بحث آیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حیدرآباد رینج کے 9 اضلاع میں جولائی 2025 سے جون 2026 تک اقلیتی سہولت ڈیسک پر 3,642 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 269 پولیس اہلکاروں کو اقلیتی حقوق اور متعلقہ قوانین کے حوالے سے تربیت دی گئی اور 10 اقلیتی سہولت ڈیسک کو ضروری سہولیات فراہم کی گئیں بریفنگ کے مطابق 2025 میں 337 جبکہ 2026 میں 809 شکایات موصول ہوئیں، جن میں زیادہ تر ذاتی و مالی تنازعات اور ہراسانی سے متعلق تھیں۔

اجلاس میں جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری کی شادی کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کے لیے فریم ورک تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا گیانچند ایسرانی نے سرکاری تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں پانچ فیصد اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے پولیس کو اقلیتی سہولت ڈیسک پر موصول ہونے والے کیسز کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ اقلیتی کاکس کو پیش کرنے اور عبادت گاہوں کے تحفظ، رجسٹریشن اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی انہوں نے ہدایت کی کہ اقلیتی سہولت ڈیسک اور امن کمیٹیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ان کی نگرانی کم از کم ڈی ایس پیز اور ایس پیز کی سطح پر یقینی بنائی جائے۔

آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی جی نادرا کو مدعو کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر کرشنا کماری، شام سندر اڈوانی، اراکین سندھ اسمبلی روما صبات، کھٹومل، مہیش کمار ہاسیجا سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر اقلیتی برادری کے دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ شرکاء میں شیلڈز اور اجرکیں بھی تقسیم کی گئیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Women’s Squads Announced for ACC Women’s Asia Cup and Asian Games, DP World Women’s Asia Cup to be played from 28 August to 13 September in Dubai, UAE

LAHORE, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the 15-member squads for the …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے