Home / اہم خبریں / سندھ لوک ساہتا میراتھن 21 دسمبر کو سکھر میں منعقد ہوگی، سندھ پولیس گیمز اور ٹریفک آگاہی مہم کے لیے سجاس کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔ ڈی ائی جی ٹریفک پیر محمد شاہ

سندھ لوک ساہتا میراتھن 21 دسمبر کو سکھر میں منعقد ہوگی، سندھ پولیس گیمز اور ٹریفک آگاہی مہم کے لیے سجاس کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔ ڈی ائی جی ٹریفک پیر محمد شاہ

کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کی دوسری لوک ساہتا میراتھن 21 دسمبر کو سکھر میں ہوگی، جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک و چیئرمین اسپورٹس کمیٹی سندھ پولیس پیر محمد شاہ نے کہا کہ 42 کلو میٹر پر مشتمل یہ میراتھن عالمی معیار کے مطابق ہوگی، جبکہ 15 نومبر کو ایک ہاف میراتھن بھی منعقد کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت کے لیے بھی رابطے ہو رہے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

پیر محمد شاہ نے کہا کہ پولیس میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سندھ پولیس گیمز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف ڈویژنز کو خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے، اسی لیے میراتھن میں ایک خصوصی کیٹیگری صحافیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

ٹریفک قوانین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے نئے قوانین پر عمل درآمد شروع ہوگا اور ان کی کامیابی شہریوں اور میڈیا کے تعاون سے مشروط ہے۔ اس سلسلے میں سجاس کے تعاون سے ایک آگاہی ورکشاپ کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم اور سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اسپورٹس جرنلسٹس میراتھن اور ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم میں بھرپور تعاون کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے