تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ: قذافی جیمخانہ اور نیو یونائیٹڈ جیمخانہ کی کامیابیاں

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ: قذافی جیمخانہ اور نیو یونائیٹڈ جیمخانہ کی کامیابیاں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی ہدایت پر اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون ٹو کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، جن میں قذافی جیمخانہ اور نیو یونائیٹڈ جیمخانہ نے کامیابیاں حاصل کیں۔

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ، یوپی پر کھیلے گئے میچ میں قذافی جیمخانہ نے لاثانی اسپورٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ لاثانی اسپورٹس 25 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اذان عزیز نے 40 رنز اسکور کیے۔ قذافی جیمخانہ کے راحیل جمیل غنی اور محمد طلحہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں محمد عدنان قریشی کی ناقابلِ شکست 68 رنز کی اننگز کی بدولت قذافی جیمخانہ نے ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو یونائیٹڈ جیمخانہ نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پاک فرمان کرکٹ کلب نے 40 اوورز میں 190 رنز بنائے، محمد دانش نے 59 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں محمد حارث کے ناقابلِ شکست 75 اور شاہ زیب نذر کے 64 رنز کی بدولت نیو یونائیٹڈ جیمخانہ نے ہدف 30 اوورز میں پورا کرلیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے