تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ورلڈ بک فیئر کا شاندار آغاز، 17 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

کراچی ورلڈ بک فیئر کا شاندار آغاز، 17 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر)
کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر (KWBF) کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ عالمی کتب میلے میں پاکستان کے 140 معروف پبلشرز اور کتب فروشوں کے علاوہ 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 غیر ملکی پبلشرز شریک ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 329 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں، جن میں ترکی، چین، ملائیشیا، سنگاپور، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے پبلشرز شامل ہیں۔

کراچی ورلڈ بک فیئر کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے سیکریٹری مراد علی اعزازی خصوصی مہمان تھے۔ افتتاحی تقریب میں سماجی، ادبی، مذہبی، صحافتی اور تعلیمی شخصیات کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ پہلے روز 30 سے زائد تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔

کنوینئر کراچی ورلڈ بک فیئر وقار متین کے مطابق عالمی کتب میلہ کراچی کی شناخت بن چکا ہے اور شہریوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید دور میں بھی کتاب کی اہمیت برقرار ہے۔ پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران نورانی نے کہا کہ کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے یہ عالمی میلہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

کراچی ورلڈ بک فیئر میں بچوں کی ڈرائنگ، کہانیوں، سائنسی کتب اور تعلیمی سرگرمیوں کے اسٹالز پر خاصا رش دیکھنے میں آیا، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اسٹال بھی توجہ کا مرکز رہا۔ شہریوں نے بک فیئر کے دورانیے میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 22 دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں روزانہ صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے