تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 کے سلسلے میں فٹسال کے مقابلے جاری

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 کے سلسلے میں فٹسال کے مقابلے جاری

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 کے سلسلے میں فٹسال کے مقابلوں کا دوسرا روز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ جاری رہا۔ فٹسال ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح سیکریٹری اسپورٹس، سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ سعید احمد آرائیں نے کیا۔ اس موقع پر مدائن کے چیف ایگزیکٹو عثمان لانڈھا، پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر امِ لیلیٰ کلثوم، پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل ظفر، سیکریٹری عبدالصمد خان اور دیگر کھیلوں کی شخصیات و عہدیداران موجود تھے۔ فٹسال مقابلوں میں کراچی بھر سے 90 ٹیموں نے مختلف تعلیمی درجات کے تحت حصہ لیا جبکہ مقابلوں کے انتظامات اویس ملک اور بابر سلیم نے تکنیکی عہدیداران کے تعاون سے انجام دیے۔

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 11 سے 29 ستمبر تک جاری رہیں گے، جن میں اسکول اور یونیورسٹی کی سطح کے کھلاڑی 26 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کھیلوں کے تمام مقابلے شیڈول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ آج منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں فلائنگ ڈسک اور ڈاج بال کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

میر رضا علی کی ہلاکت: کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عمل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے