Home / اہم خبریں / اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جمع

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جمع

راولپنڈی، (نوپ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے سپرد کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے چوہدری اویس ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، انتظار پنجوتھہ، لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمان رانجھا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات عمران خان کو قانونی مشاورت فراہم کرنے اور موجودہ مقدمات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہوگی، جس میں قانونی حکمت عملی اور آئندہ کارروائیوں کے بارے میں اہم فیصلے بھی زیر غور آئیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے