Home / اہم خبریں / فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پروقار گارڈ آف آنر کی تقریب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پروقار گارڈ آف آنر کی تقریب

راولپنڈی، (نوپ نیوز) جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات کے اعزاز میں پروقار گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک تھے۔ مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ کیا۔

پروقار تقریب میں عسکری قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے