تازہ ترین
Home / Home / ضیاء روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سرکاری اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

ضیاء روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سرکاری اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ضیاء روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سرکاری اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضیاء روڈ کمالیہ کا انٹری روڈ ہے۔ یہ روڈ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اب اس روڈ پر گٹروں کا پانی کھڑا رہتا ہے۔ موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے ایک عذاب سے گزر رہے ہیں۔ اس روڈ پر نہ تو کوئی سرکاری ادارہ کام کرنے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کے پاس وقت ہے۔ ستھرا پنجاب کے نعرے لگانے والے صرف فوٹو شوٹ اور مخصوص روڈز پر وزٹ کرتے ہیں۔ جس طرح ضیاء روڈ کا برا حال ہے بالکل یہی حالت محلہ چڑھ حشمت چوک اور تین نمبر سٹاپ سے محلہ فاضل دیوان روڈ کا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کو ان مقامات کا خصوصی وزٹ کرنا چاھیے اور ان مقامات کے رہائشیوں کے مسائل حل کیے جائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے