کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جہاد بالقلم پاکستان کے سینئر نائب صدر حفیظ اللہ طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہو چکا ہے جبکہ عام آدمی کی آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ مہنگائی پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر تاجران نے من مرضی سے اضافہ کرنے کا جواز بنا لیا ہے۔ میڈیسن کمپنیاں پہلے ہی بااختیار ہو چکی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر میڈیسن میں اضافہ کر رہی ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں عوام پس رہی ہے۔ حکمران، بیوروکریٹس، قبضہ گروپ، اشرافیہ اور حرام کمائی کمانے والوں کو مہنگائی کا علم تک نہیں ہے۔ مزدور اور غریب عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے۔ بجلی گیس کے بلوں میں جگا ٹیکسز نے عوام کا خون نچوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ فوری طور پر مہنگائی کے خاتمے کے لیے مؤثر پالیسیز اپنائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام میں مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے، جس کا ازالہ صرف عملی کیا جا سکتا ہے۔
Home / Home / مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہو چکا ہے : حفیظ اللہ طارق
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کمالیہ