کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا، کوویڈ 19 کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی کی گئی، تقریب میں عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹرڈ، ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس(اے آئی پی ایس) اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف) کی ہدایت کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی گئی، سجاس کی جانب سے شرکاء کے لئے واک تھرو گیٹ، ماسک اور سنیٹائیزر کا انتظام کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا تھا کہ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے مننانے کا مقصد اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ آج کے اے آئی پی ایس کے تحت پہلی ای کانفرنس کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے، ای کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے، اس موقع پر سینئر جرنلسٹس زبیر نذیر خان، شاہد علی خان اور ریاض الدین نے دیگر صحافیوں کے ساتھ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک کاٹا، تقریب میں سجاس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کے اختتام پر کوویڈ 19 کے دوران اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے انتقال کرجانے والے عزیز و اقارب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: احتیاط ہی سے اللہ پاک کی دی ہوئی نعمت صحت کو بچایا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ
https://www.nopnewstv.com/only-with-care-can-the/