Home / اہم خبریں / احتیاط ہی سے اللہ پاک کی دی ہوئی نعمت صحت کو بچایا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

احتیاط ہی سے اللہ پاک کی دی ہوئی نعمت صحت کو بچایا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ  نے کہا ہے کہ احتیاط ہی سے اللہ پاک کی دی ہوئی نعمت صحت کو بچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر عمل درآمد کرانے اور میرپورخاص ڈویژن میں کورونا وائرس سے حفاظت کے حوالے سے کی گئی کوششوں کے متعلق متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر مشتاق شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر گوردن اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کورونا وباء میں کمی نہ آنے اور لوگوں کو کورونا سے بچانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کردی گئی ہے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اجازت ملنے والے مقامات پر پیر سے جمعہ تک صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کاروبارجاری رہے گا ریسٹورینٹ سے ہوم ڈلیوری سروس شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا لازمی ہوگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کا علاج محکمہ صحت کی ایس او پیز کے مطابق کیا جارہا ہے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مکمل حفاظتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اب تک میرپورخاص ڈویژن میں 9045 شکی مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 949 مثبت آئے، 553 مریض زیر علاج ہیں، 8 مریض زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص نے کہا کہ ضلع میرپورخاص میں اب تک 4508 شکی مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 569 مثبت آئے، 219 مریض صحت یاب ہوئے 2 مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپورخاص میں زیرعلاج ہیں، 337 مریض ہوم آئسولیشن میں ایس او پیز کے تحت زیر علاج ہیں جبکہ 6 مریض اپنی زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر نے بتایا کہ ضلع تھرپارکر میں اب تک 3020 شکی لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 258 مثبت آئے، 132 صحتیاب ہوئے، 126 مریض ہوم آئسولیشن میں ایس او پیز کے تحت زیرعلاج ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ نے بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں اب تک 1526 شکی لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 122 مثبت آئے، 34 مریض صحتیاب ہوئے، 2 مریضوں کا علاج آئسولیشن وارڈ، 86 مریض ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں جبکہ 2 مریض اپنی زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ کورونا جنگ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کا کردار قابل تعریف ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا مریضوں کا علاج کررہے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں آخر میں ڈپٹی کمشنروں نے بتایا کہ جن علاقوں میں کورونا وباء پھیلنے کی اطلاع مل رہی ہے ان علاقوں کو پولیس کی مدد سے سیل کیا جارہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: موجودہ حکومت میں مینجڈ کرپشن اور میرٹ کی پامالی عروج پر ہے۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/in-the-present-government/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے