تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہم کارکردگی کی بنیاد پر 2023ء کے الیکشن قومی سطح پر کلین سویپ کریں گے۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان

ہم کارکردگی کی بنیاد پر 2023ء کے الیکشن قومی سطح پر کلین سویپ کریں گے۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی ولولہ انگیز قیادت میں متوازن فلاحی و ترقیاتی بجٹ پیش کئے گئے جسکے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ہم کارکردگی کی بنیاد پر 2023ء کے الیکشن قومی سطح پر کلین سویپ کریں گے وہ اپنے حلقہ نیابت ہری پور کے انتہائی دور افتادہ علاقے کالنجر میں بیڑ کالنجر روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں کے افتتاح کے بعد منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس جلسہ سے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان، راہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، مقامی زعماء ملک خان بہادر، خوشحال خان، شیراز عباسی، اورنگزیب جم، کالا خان، جمیل الرحمن کھیری اور فخر تناول عبدالرشید تنولی نے بھی خطاب کیا جبکہ صدارت حاجی حبیب ایوب نے کی، اکبر ایوب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کھوکھلے نعروں، زبانی جمع خرچ اور مفروضوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم اگلے الیکشن تک عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے ہی دم لیں گے، عمر ایوب خان نے کہا کہ قومی دولت بیدردی سے لوٹنے والی مسلم لیگ ن کی کتاب بند ہو چکی ہے، یوسف ایوب خان نے کہا کہ یو سی کالنجر بیڑ لدڑ منگ جیسے پسماندہ ترین علاقے کی پی کے 40 میں شمولیت کو ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ماضی کے ارکان اسمبلی یہاں 5 لاکھ روپے کے اعلان پر خوشی سے جھومتے تھے لیکن ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کو ممکن بنایا جس سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا، مقررین نے کہا کہ چوروں کا حکمران ٹولہ ملک کو لوٹ کر فرار ہوگیا ہے اور کرپشن ماننے کو تیار نہیں مگر وزیراعظم عمران خان ان سے لوٹی دولت ضرور اگلوائیں گے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام کے ذریعے عام آدمی کو صحت سہولیات کی دہلیز پر فراہمی تاریخی اقدام ہے بجٹ کا مقصد اول غریب عوام کو غربت کی چکی سے نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ ن اور پی پی نے ملک کو ڈبویا ہے مگر اب تحریک انصاف قومی معیشت کو اوپر اٹھائے گی، اکبر ایوب خان نے یو سی کالنجر لدڑ منگ کے لوگوں کو ڈیڑھ ارب روپے کے مواصلاتی منصوبے پر مبارکباد دی اور واضح کیا کہ اسکی بدولت یہاں شاہراہوں کی بہتری کے علاؤہ زراعت، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں زبردست ترقی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے