تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مستونگ میں واٹر سپلائی لائنوں میں پانی کے ساتھ سوئی گیس بھی شامل ہونے کا انکشاف علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا

مستونگ میں واٹر سپلائی لائنوں میں پانی کے ساتھ سوئی گیس بھی شامل ہونے کا انکشاف علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا

مستونگ (رپورٹ: حمیر قاضی) مستونگ میں واٹر سپلائی لائنوں میں پانی کے ساتھ سوئی گیس بھی شامل ہونے کا انکشاف علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کلی عزیز آباد نمبر 1 مجاہد کالونی و آس پاس کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلائی لائنوں میں گیس بھی شامل ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں پورا دن ان کے گھروں اور گلیوں سے سوئی گیس کی شدید بدبو آتی ہے، جبکہ گھروں کے پانی میں بھی گیس کی بدبو شامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے گیس ضائع ہونے کے ساتھ نہ صرف لوگ بیمار ہو رہے ہیں بلکہ کسی بڑے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے