تازہ ترین
Home / آرٹیکل / نامعلوم افراد ۔۔۔ تحریر : تہمینہ فاطمہ

نامعلوم افراد ۔۔۔ تحریر : تہمینہ فاطمہ

نامعلوم افراد ۔۔۔ تحریر : تہمینہ فاطمہ

میرے عزیز ہم وطنو اِس تحریر کے ذریعے میں آپ کو اہم معلومات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں جو شاید آج تک آپ کے علم میں نا ہوں۔ میرے پاکستانیوں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نا ہو سکا۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نا ہو سکا۔ لیکن اِس کے باوجود انسانوں کی ایک نئی جنس نامعلوم افراد کی ایجاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ترقیاتی لحاظ سے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ نامعلوم افراد کی ایجاد کی وجہ سے دُنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نامعلوم افراد جن کے وجود سے عوام پریشان، ہر طرف ناجائز قتل عام اور قانون کے محافظ اِن کو بے نقاب کرنے میں ناکام۔ جن کی وجہ سے شریفوں پر لگتے ہیں کرپشن کے الزام۔ جو برپا کر دیتے ہیں ملک میں کہرام۔ اور جنہوں نے کر دیا ہے سب کا جینا حرام۔

مزید پڑھیں: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے سفر کا آغاز آج سے کرے گی
https://www.nopnewstv.com/national-womens-cricket-team-2

پاکستانی معاشرے میں جب کسی کا قتل ہو تو پتا چلتا ہے کہ نا معلوم افراد نے کیا ہے۔چوری نا معلوم افراد کرتے ہیں۔ اغوا برائے تاوان بھی نامعلوم افراد کرتے ہیں۔ سود کے کاروبار نامعلوم افراد کرتے ہیں۔ منشیات کا دھندا نامعلوم افراد کرتے ہیں۔ زنا بالجر نامعلوم افراد کرتے ہیں۔ اور تو اور سیاسی قائدین کے اکاؤنٹس میں پیسے بھی نامعلوم افراد ڈیپازٹ کرا دیتے ہیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ نامعلوم افراد کسی غریب کے اکاؤنٹ میں پیسے کیوں نہیں ڈیپازٹ کراتے۔ چار دیواری کا تقدس  پامال بھی نامعلوم افراد کرتے ہیں۔ پاکستان میں نامعلوم افراد اس قدر طاقت ور ہیں کہ قانون کے محافظ اِن کو نا لگام ڈال سکتے ہیں اور نا ہی منظرِ عام پر لا سکتے ہیں۔ میں آپ کو نامعلوم افراد کا پتا لگانے کا کلیہ بتاتی ہوں۔ دیکھیں پاکستان میں اکثر نامعلوم افراد کا ذکر ہوتا ہے۔ میں پورے یقین سے کہتی ہوں یہ سارے نامعلوم افراد ایک ہی کارخانے کے ملازم ہیں۔ ان کے پتا لگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کارخانے کے لیڈر کو حراست میں لیا جائے۔ پھر بس۔ نا ہوگا بانس نا بجے گی بانسری۔ اب رہا سوال کے بڑے لیڈر کو کیسے پکڑا جائے؟ کیوں کہ بڑا لیڈر تو سختی بڑھنے پر چھوٹوں سے قربانی لیتا ہے اور خود نامعلوم افراد کی فہرست میں شامل ہو جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے بڑی مچھلی کا شکار کرنے کے لئے چھوٹی مچھلی قربان کی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں چھوٹی مچھلی پر ٹھوس ثبوت نا ہونے کی بنیاد پر سزا نرم کر دی جاتی ہے۔ اگر چھوٹی مچھلی پر سزا گرم کر دی جائے تو بڑی مچھلی بہت جلد بے نقاب ہو جائے گی۔
لو  جی چھوٹی مچھلی قربان کریں اور بڑی مچھلی بے نقاب کریں۔

نامعلوم افراد نے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص  برباد کر دیا ہے۔ اور پاکستان اقوامِ عالم میں مشہور ہو گیا کہ یہاں نامعلوم افراد کا بسیرا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک ایسا نہیں جہاں نامعلوم افراد پائے جاتے ہوں۔ پاکستان میں نامعلوم افراد کا ایک احسان بھی بتاتی چلوں۔ پاکستان کا دوسرے ممالک کے ساتھ ترقیاتی موازنہ کیا جائے تو آخری نمبر پر نظر آئے گا۔ لیکن اگر نامعلوم افراد کی موجودگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان پہلے نمبر پر شمار ہوگا۔

میری دعا ہے کے اللہ تعالیٰ قانون کے محافظوں کو نامعلوم افرد کا پتا لگانے کی طاقت، قوت اور ہمت عطا فرمائے۔ خُدا وند عالم پاکستان کو نامعلوم افراد کے شر سے بچائے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پنجتن پاک کے صدقے نامعلوم افراد کو  جلد از جلد بے نقاب کرے۔ اب تو کسی ایسے اعجاز كا اِنتظار ہے جو نامعلوم افراد کو بے نقاب کر دے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو شاد و آباد رکھے۔ آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

مسیحا نما جلاد ! ۔۔۔ تحریر : شاہد مشتاق

وہ رمضان 6 جون 2017ء کا ایک ابر آلود دن تھا مجھے لمبے عرصے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے