میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں نشے میں دھت شخص نے اسلام آباد کے سکندر کی یاد دلادی، تلوار اور پسٹل لیکر سلطان راہی بنا یہ شخص پولیس اور سیکڑوں شہریوں کے لیئے چیلنج بنا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود مین جرواری شاخ میرواہ روڈ پر نشے میں دھت ایک بااثر شخص دس میل کا رہائشی اقرار لغاری کا تماشہ جاری، کار کو رکشے میں مارنے کے بعد دو افراد کو زخمی کیا اور نشے میں دھت ہونے کے بعد علاقے میں گالم گلوچ کر رہا ہے تلوار اور پسٹل ہاتھ میں لیکر ہر کسی کو دھمکا رہا ہے، ایس ایچ او تعلقہ پولیس اسٹیشن رسول بخش تھیم جاۓ وقوعہ پر موجود، ایس ایچ او تعلقہ پولیس اسٹیشن کا موقف ہے کہ نشے میں دھت شخص خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہا ہے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔