تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم سب ڈویژن 2 کے علاقے بیرانی میں حیسکو کی ریکوری ٹیم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کا قاتلانہ حملہ، دو ملازم شدید زخمی۔ ترجمان حیسکو

ٹنڈو آدم سب ڈویژن 2 کے علاقے بیرانی میں حیسکو کی ریکوری ٹیم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کا قاتلانہ حملہ، دو ملازم شدید زخمی۔ ترجمان حیسکو

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) آپریشن ڈویژن ٹنڈو آدم کے ایکسین عزیز احمد بھٹو کی سربراہی میں سب ڈویژن ٹنڈو آدم 2۔ کے ایس ڈی او اور تکنیکی عملے نے آج بیرانی شہر میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی تو بجلی چور مافیا کے ٹولے نے اچانک حیسکو کے عملے پر حملہ کیا ملازمین پر تشدد کرکے شدید زخمی کیا۔ اور ان کے قبضے سے منقطع کی گئی تاریں بھی چھین کر چلے گئے۔ ترجمان حیسکو کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے بعد پولیس اسٹیشن بیرانی میں 9 عدد حملہ آوروں کے خلاف بجلی چوری، واجبات کی عدم ادائیگی اور حیسکو کے عملے پر قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے کا لیٹر جمع کرا دیا ہے۔ لیکن پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی۔ حیسکو ٹنڈو آدم کے ایکسین عزیز احمد بھٹو نے بتایا کہ بیرانی میں تین کروڑ کے بقایاجات ہیں۔ اور اس علاقے میں 13 عدد ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں۔ آج ہمارے اسٹاف نے جب نادہندگان کے بجلی کنیکشن منقطع کیئے تو بجلی چور مافیا اور نادہندگان نے ڈنڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے ہمارے عملے پر قاتلانہ حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اے ایل ایم کریم بخش اور ڈرائیور میر احمد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایکسین حیسکو ٹنڈو آدم عزیز احمد بھٹو نے بتایا کہ ہم پولیس اسٹیشن بیرانی میں موجود ہیں اور پولیس نہ تو ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔ اور نہ ہی گرفتاری کررہی ہے۔ پولیس کا عدم تعاون والا یہ رویہ دیکھتے ہوئے ہم پولیس کے بالا افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ قانونی کاروائی میں حیسکو سے تعاون کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے