تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز مکمل۔ سندھ باکسنگ ٹیم 36 مرد، 6 خواتین، اور 8 آفیشلز پر مشتمل ہے

سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز مکمل۔ سندھ باکسنگ ٹیم 36 مرد، 6 خواتین، اور 8 آفیشلز پر مشتمل ہے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آٹھواں شہید ظاہر شاہ سندھ بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ جو 14 تا 17جولائی کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوگا کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوئے۔ سندھ باکسنگ ٹیم 36 مرد 6 خواتین 5 کوچ اور 3 ریفری ججز پر مشتمل ہے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق دو روزہ ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کے 114 باکسروں نے حصہ لیا جس میں سینئر کلاس کی 2 ٹیمیں 10 ویٹوں پر مشتمل ہیں۔ یوتھ کلاس کی ایک ٹیم اور خواتین کی 6 باکسروں پر مشتمل ہے۔ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ سینئر باکسنگ ٹیم لائٹ فلائی ویٹ میں زوہیب رشید (کراچی)، خواجہ طلحہ (میرپورخاص) فلائی ویٹ میں نثار خان (کراچی)، ماجد علی (میرپورخاص) حمزہ بلال (حیدرآباد)۔ 56 کلوگرام میں فرید خان (کراچی)، شعیب خان (حیدرآباد)، کاشف (میرپورخاص) 60 کلو گرام میں محمد یونس (کراچی) نعمان (میرپورخاص)، جاسم (کراچی)۔ 64 کلو گرام میں اویس پرویز (کراچی)، شبیر حسین (کراچی)، فیضان (شہید بینظیر آباد) 69 کلو گرام میں عمر خان (کراچی)، میر مرتضیٰ (میرپورخاص)۔ 75 کلو گرام میں عبدالوہاب (کراچی)، الیاس خان (شہید بینظیر آباد)۔ 81 کلو گرام میں نصیر خان (کراچی)، طلحہ (کراچی)۔ 91 کلو گرام میں معراج (کراچی)، عامر سعید (کراچی)۔ + 91 کلو گرام میں جواد (کراچی)، رفیع اللہ (حیدرآباد)۔ یوتھ کلاس میں لائٹ فلائی ویٹ میں تابش (کراچی)، اسبان خان (کراچی)۔ فلائی ویٹ میں شیراز رانا (کراچی)، نبیل احمد (کراچی)۔ 56 کلو گرام میں محمد عمر (حیدرآباد) سرور (کراچی)۔ 60 کلو گرام اویس خالق (کراچی)، جاسم موسیٰ (حیدرآباد)۔ 64 کلو گرام احسان (کراچی)، طارق علی (میرپورخاص)۔ 69 کلو گرام میں جواد خان (کراچی)، ماجد علی (شہید بینظیر آباد)۔ 75 کلو گرام میں عبدالرحمن (کراچی)، محمد یوسف (حیدرآباد)۔ 81 کلو گرام میں انس (کراچی)، اسرار (میرپورخاص) خواتین میں 48 کلو گرام میں عالیہ سومرو (کراچی)، 52 کلوگرام میں گل جبین (کراچی)، 54 کلو گرام میں اساوراں (کراچی)۔ 57 کلو گرام میں سائرہ (کراچی)، اور 60 کلو گرام میں سارا (کراچی) شامل ہیں۔ سابق انٹر نیشنل باکسر عبدالخالق و محمد امین، محمد فیصل ٹیم کے کوچ جبکہ عبدالرزاق منیجر، ٹیکنیکل آفیشلز میں رستم بلوچ، شیر محمد اور ہارون احمد ہوں گے۔ جبکہ آصف بلوچ ٹیم کے کوآرڈینیٹر ہوں گے اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی۔نو منتخب باکسنگ ٹیم آج بذریعہ بس کوئٹہ روانہ ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے