Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر کا کہنا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز میں رابطہ کمیٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا پر 50 فیصد غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نادرا میں کالعدم لوگوں کے جعلی شناختی کارڈز بنائے گئے، لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری کی انکوائری ہونی چاہیے۔ عامر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جعل سازی کی، اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رپورٹ جاری ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، جعلی شناختی کارڈز پر 40 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ کروائے گئے ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے