تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لال چند گزشتہ چار پانچ سال سے میرے پاس ڈرائیور تھا، ڈرائیور کا اپنا گھریلو تنازعہ تھا۔ لال چند نے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور ساس سے تنگ آگیا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے