تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جنوبی افریقہ پولیس نے 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا

جنوبی افریقہ پولیس نے 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا

کیپ ٹاؤن (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل عالمی میڈیا میں جنوبی افریقہ کی 37 سالہ خاتون نے اس وقت جگہ بنائی جب ان کے حوالے سے یہ مشہور ہوا کہ انہوں نے بیک وقت 10 بچے پیدا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے، نیوز رپورٹس کے مطابق 37 سالہ گوسیامے تھامارا نے نارمل ڈیلیوری سے 10 بچوں کو جنم دیا جس میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کے خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے ہاں کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق خاتون نے بچوں کی پیدائش سے متعلق جھوٹ بولا تھا، گوسیامے تھامارا نفسیاتی مریض ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جب کہ وہ حاملہ بھی نہیں ہوئی تھیں لہذا اب انہیں جھوٹ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے دس بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی بھی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے