تحریک لبیک پاکستان نے منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کر دیا۔
منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے گا، امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
حکومت کے ایسے ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں جس سے غریب آدمی براہِ راست متاثر ہو، حافظ سعد حسین رضوی
وزیر خزانہ جھوٹے دعوے کرنا بند کریں منی بجٹ سے مہنگائی ڈبل ہو جائی گی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان
اشرافیہ کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام کو برادشت کرنا پڑ رہی ہے، حافظ سعد حسین رضوی
موجودہ حالات کی ذمہ دار 2 فیصد اشرافیہ ہے جو اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے غریب کی جیبیں کاٹ رہی ہے، امیر تحریک لبیک پاکستان
حکمرانوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو آنے والوں دنوں میں غریب عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پرہونگے، حافظ سعد حسین رضوی
لاہور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مستر د کر دیا، امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے گا، حکومت کے ایسے ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہو، وزیر خزانہ جھوٹے دعوے کرنا بند کریں منی بجٹ سے مہنگائی ڈبل ہو جائی گی، اشرافیہ کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام کو برادشت کرنا پڑ رہی ہے۔ موجودہ حالات کی ذمہ دار 2 فیصد اشرافیہ ہے جو اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے غریب کی جیبیں کاٹ رہی ہے۔ پاکستان حکمرانوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو آنے والوں دنوں میں غریب عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہونگے۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے گا۔ حکومت کے ایسے ظالمانہ اقدامات کو مستر د کرتے ہیں جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہو۔ وزیر خزانہ جھوٹے دعوے کرنا بند کریں منی بجٹ سے مہنگائی ڈبل ہو جائی گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ اور سابقہ تمام حکمرانوں نے ظالمانہ اقدامات سے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اشرافیہ کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام کو برا دشت کرنا پڑ رہی ہے۔ اصل مسئلہ مالی بدانتظامی، بڑھتے ہوئے اخراجات اور حکمرانوں کے غلط فیصلے ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کی قسط لینے کے لیے غریب عوام سے 170 ارب روپے نکالنے کے چکر میں پڑی ہوئی ہے ۔ حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن توشہ خانہ استعفوں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور بچانے کے بعد اب الیکشن کرانے اور روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ موجودہ حالات کی ذمہ دار 2 فیصد اشرافیہ ہے جو اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے غریب کی جیبیں کاٹ رہی ہے۔ حکمرانوں کو غریب عوام نہیں بلکہ اقتدار کی فکر ہے۔ موجودہ وسائل کے ساتھ گزارا کرنے کی بجائے حکمران دنیا بھر میں کشکول لیے پھر رہے ہیں۔ اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو آنے والوں دنوں میں غریب عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہونگے۔
نیز آج 17 فروری بعد نماز جمعہ المبارک،
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
موجود ملکی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔