کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس-102 سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سندھ کے تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے پر زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے طالب علم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میاں محمد نواز شریف کا دوسرا سیاسی مرکز ہے جہاں عوام بے چینی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منتظر ہیں، ٹنڈو جام یونیورسٹی کے طلبہ کا جوش و خروش مسلم لیگ (ن) کے لئے سندھ میں کامیابیوں کی نوید ہے، سندھ کے نوجوان میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے بے چین ہیں، نا اہل حکمرانوں کی روانگی کا وقت قریب آچکا ہے، سندھ کے نوجوان ایم ایس ایف ن کے پلیٹ فارم سے قائد نواز شریف کا بیانیہ عوام تک پہنچارہے ہیں۔
ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن ن کا دوسرا قلعہ بنے گی، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو اور کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل کے ہمراہ سندھ کے تین روزہ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے پر زرعی یونیورسٹی ٹندو جام پہنچے تو ایم ایس ایف (ن) کے فعال طالب علم رہنما جواد علی رند کی قیادت میں زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا، صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے زرعی یونیورسٹی کے طالب علموں کو ایم ایس ایف (ن) میں شمولیت اور نظریہ نواز شریف کی ترویج کے لئے ساتھ چلنے کی دعوت دی جس پر زرعی یونیورسٹی کے طالب علم رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے ساتھ چلنے اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا یقین دلایا، ایم ایس ایف ن کے مقامی رہنما جواد علی رند نے مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) کے صدر یاسر عدیل شیخ اور دیگر رہنماؤں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نوجوان میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو باقاعدگی کے ساتھ سندھ کی نوجوان قیادت کی رہنمائی کر رہے ہیں اور سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ رابطوں کے لئے مسلسل صوبائی قیادت کو سندھ کے دوروں پر بھیجتے ہیں، سندھ کے طالب علم میاں محمد نواز شریف کے نظریے کے سپاہی بن کر آخری فتح تک ان کے ساتھ چلنے کا یقین دلاتے ہیں، صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو نے جواد علی رند سمیت زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے طالب علم رہنماؤں کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف علاج کے بعد جیسے ہی وطن واپس آئیں گے ہم اپنے قائد اور محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے درخواست کریں گے کہ وہ سب سے پہلے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے طالب علموں اور ٹنڈو جام کے عوام کی دعوت پر ٹنڈو جام تشریف لائیں۔