Home / اہم خبریں / علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کی تعلیمی شعور بیداری مہم

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کی تعلیمی شعور بیداری مہم

کراچی، (ویب ڈیسک) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی (AIT) کی مارکیٹنگ و ایڈمیشن ٹیم نے نارتھ ناظم آباد میں الصفا اکیڈمی میں نہم و دہم کے طلبہ کے لیے کیریئر آگاہی سیشن منعقد کیا۔ تقریباً 50 طلبہ کو تکنیکی تعلیم، DAE پروگرامز اور مستقبل کے کیریئر مواقع سے متعلق رہنمائی دی گئی جبکہ ان کے سوالات کے جوابات بھی فراہم کیے گئے۔

پرنسپل شاہد جمیل کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی سنجیدہ کاوش ہے، جبکہ کنوینر سید محمد محسن کاظم نے کہا کہ ادارہ تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں سے روابط مستحکم کر رہا ہے۔ یہ آگاہی مہم ماہ بھر مختلف اسکولوں میں جاری رہے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے