کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹکی سپر لیگ کا انعقاد ہوا۔ ایونٹ کا فتتاح پی ٹی آئی کے (ایم پی اے) جمال صدیقی نے کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لیبارٹری چیلنرز کے نام رہا۔ ایونٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لوگوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے ایسے ایونٹس دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ میڈیا ڈائریکٹر ایم وی پی انور ٹکی کا کہنا تھا ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام کے لیئے تفریحی کا موقع فراہم کرنے کی ایک چھوٹی سے کاوش تھی۔
ٹکی سپر لیگ کے فائنل میں افروز ٹیکسٹائل کو 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔ مین آف دی میچ آل راونڈر کارکردگی پر لیبارٹری چیلنجرز کے محمد حمزہ قرار پائے۔