تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید قوم کی غیرت کی علامت ہوتا ہے۔ شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیاں ملکی سالمیت کیلئے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شہید قوم کی غیرت کی علامت ہوتا ہے۔ شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیاں ملکی سالمیت کیلئے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مجلس وحدت مسلمین سندھ، کراچی ڈویژن، ملیر کی جانب سے شہداء راہ حسین و محافظان ولایت کانفرنس مرکزی امام جعفر طیار میں منعقد ہوئی جس سے وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے شہدا مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے، ناموس کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے وہ ناموس خواہ کنبہ کی ہو یا قوم کی، ملت کی ہو یا مقدسات کی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہداء کی شہادتوں نے انسانیت کو زندہ کردیا۔

 

مزید پڑھیں: سندھ کے نوجوان میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے بے چین ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ
https://www.nopnewstv.com/the-youth-of-sindh

ملک خداد پاکستان میں سینکڑوں ڈاکٹر، انجینئرز، پروفیسرز، ریسرچ اسکالرز، ماہر قانون، تاجر علماء و خطباء اکابرین کو قتل کیا گیا جو ملکی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتوں نے ایک معنظم سازش کے تحت ایشاء ریجن کے حالات کئے جس کا اعتراف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم نے اعتراف کیا کے ہم نے 7 ہزار عرب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کرنے میں جھونک دیئے ہیں مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی جس کی بڑی وجہ خطہ میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں انہوں نے کہا شہد قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں آج یہاں یاد کیے جانے والے شہداء میں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں جنھوں نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تادم مرگ نکیل ڈال کر رکھی۔ شہید با وصف ہوتا ہے اور اس کی تربیت مکتب ولایت میں ہو تو شخصیت کا اوج کمال رہتی دنیا کے لیے درخشاں باب بن جاتا ہے۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے، شہید علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور تمام شہدائے راہ حق کو آنے والی نسلیں اپنے ہیروز کے طور یاد کرتی اور ان کی زندگیوں سے ملنے والے غیرت مندی کے سبق اپنا وطیرہ بناتی رہیں گی۔ مجلس عزاء سے معروف خطیب نوید عاشق بی اے علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر زاہد مہدی، محمد دیباج نے کابینہ کے ہمراہ شرکت کی مرکزی تنظیم عزاء کے صدر آصف اعجاز، ثروت رضوی، شہزاد رضوی و دیگر کابینہ اراکین نے شرکت کی اس کے علاوہ مجلس زاکرین امامیہ، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماوں سمیت دیگر شخصیات نے مجلس عزاء میں شرکت کی۔ مجلس کے اختتام رہنماوں نے تصاویری نمائش میں شرکت اور شہدائے کی تصاویروں کے سامنے چراغاں کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کیلئے دعائیں کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے