کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت اور اس میں شامل جماعتوں نے عوام سے دھوکہ اور حقوق کے نام پر موت دی جبکہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں ملکی کی تعمیر و ترقی ہوئی پاکستان بنانے والی جماعت ہی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے یہ باتیں مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ضمیر عثمانی، مقصود بھٹو عباس، فصحح اللہ کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں کیں طارق حسن نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان بنانے والی جماعت پر اعتماد و بھروسہ کرکے اس میں شامل ہوکر اپنی نسلوں کا تحفظ اور حقوق حاصل ہوسکتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ سندھ ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیز الحسن، صوبائی انفارمیشن محمد صادق شیخ، لیبر ونگ کے صدر عبدالقیوم خان، محمد جمیل خان، ذاکر قریشی، سید اخلاق حسین، محبوب بھائی، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر عبدالرحمان خانزادہ، جنرل سیکرٹیری سلطان بھٹی راجپوت. اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی، لائرز ونگ کے صدر خرم شاہد میئو، عادل خان زئی، لیئق احمد ایڈوکیٹ، نور احمد صدیقی، حنیف وارثی، قاری لقمان، محمد رئیسں، حاجی زاہد، شاہ رخ، شاکر علی، نسیرین زاہرہ، میزبان ضمیر عثمانی، مقصود بھٹو عباسی، فصیح اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔