Home/اہم خبریں/آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ کا وزیر تعلیم سندھ سے میٹرک کے پہلے پرچے میں ہونے والے بے ظابطگیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ
آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ کا وزیر تعلیم سندھ سے میٹرک کے پہلے پرچے میں ہونے والے بے ظابطگیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میٹرک بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے فزکس کے پرچے میں عملے کی نااہلی اور غیر ذمہ داری نے ہزاروں طلبہ کی تعلیمی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا۔ دو گھنٹے کا پرچہ کسی سینٹر میں دو گھنٹے دیر سے شروع ہوا تو کسی سینٹر میں ڈھائی گھنٹے دیر سے۔ انہوں نے شدید تحفظات و غصہ کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس غیر ذمہ داری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وزیر تعلیم سے ذمہ داران کے خلاف کمیٹی بنا کر محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بورڈ کے پاس تیاری کیلئے ضرورت سے زیادہ وقت تھا لیکن انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا جس کا نقصان واضح طور پر طلبہ کو ہوا۔ پیپرز کم ہونے سے نہ صرف طلبہ بلکہ بورڈ کے کام میں بھی کمی آئی ہے لیکن افسوس کہ ہم ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں لا پرواہ ہیں۔ آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ آئندہ پیپرز میں بے ظابطگیوں کو دور کیا جائے اور اب تک جماعت نہم کے کچھ اسکولز کو سینٹر لسٹ جاری نہیں ہوئے اسے فوری مکمل کریں۔