Home / اہم خبریں / اسکول اولمپکس گیمز ملک بھر میں منعقد کئے جائیں گے، ہر سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گوہر رضا

اسکول اولمپکس گیمز ملک بھر میں منعقد کئے جائیں گے، ہر سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گوہر رضا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر گوہر رضا نے لاہور کا دورہ کیا۔ لاہور میں اسکول گیمز کے انعقاد کے حوالے سے تعارفی اجلاس لاہور کے نجی ہوٹل السفینا میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں لاہور اسکول اسپورٹس اولمپکس کے جنرل سیکریٹری محمد نبیل، اولمپئن شبانہ اختر و دیگر اسکولوں کے آفیشلز نے شرکت کی، پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر گوہر رضا نے کہا کہ لاہور میں بھی اسکول گیمز کا انعقاد کیا جائے گا، اسکول اسپورٹس اولمپک کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ہر سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اسکول اولمپکس گیمز کا انعقاد ملک بھر میں کیا جائے گا۔ ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کسی بھی صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے