تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہم نے قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ کل کے بجٹ میں پورے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

ہم نے قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ کل کے بجٹ میں پورے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، شاہنواز جدون، کیو محمد حاکم و دیگر رہنما بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ کل کے بجٹ میں پورے ہوئے ہیں، گزشتہ ادوار میں ملک کے ساتھ بڑی لوٹ مار کی گئی تھی۔ 2019 میں کورونا آگیا پوری دنیا کی معیشیت تباہ ہوگئی اس کے باوجود پچھلے سال اور اس سال معیشیت مستحقکم ہوئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بجٹ پیش ہونے پر بہت خوش تھے کیوںکہ وہ بجٹ میں عوام کو خوشیوں کا پیغام دینے آئے تھے۔ کورونا کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے، بجٹ پر پوری قوم اور ہم سب خوش ہوگئے ہیں شکریہ کپتان۔ صرف ملک دشمن اپوزیشن والے ماتم منا رہے ہیں۔ اس بجٹ میں مزدور، کسان، غریب، ایکسپورٹر، تاجروں کو مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مارچ میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا آج بجٹ میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، موجودہ بجٹ میں40 فیصد ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے، 10 فیصد تنخواہوں پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے، بنکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس ختم کر دیا ہے، الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس کم کر کے 1 فیصد کردیا، کسٹم ڈیوٹی 11 فیصد سے 3 فیصد کر دی،800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم، چھوٹی گاڑیوں میں تین لاکھ تک کمی، مزدور کی اجرت 20000 ہوگی، بجٹ میں احساس پروگرام کے لئے 260 ارب روپے مختص، مستحق گھرانے کو 5 لاکھ بلاسود قرضہ ملے گا، کسان کو 2 لاکھ روپے قرضہ ملے گا، 20 لاکھ تک گھر کے لئے بغیر سود قرضے، بجلی، گیس، کھانے، پینے کی اشیاء میں سبسیڈی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے، 964 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں، کراچی ٹرانسمشن پلان 739 ارب کا اعلان کیا گیا ہے، سندھ کے باقی 14 اضلاع کے لئے 444 ارب مختص، 107 سندھ کے منصوبے مکمل ہونگے، سندھ میں بجلی، تعلیم، زراعت، اسپورٹس پر توجہ دی جائے گی، این ایف سے ایوارڈ کے تحت سندھ کو 848 ارب روپے، مختلف شعبوں کے لیے سبسڈی کی مد میں 682 ارب روپے مختص، جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 226 فیصد زیادہ ہے، سندھ منصوبوں کے لئے، پانچ ہزار ملین روپے ہم نے ڈیم کے لئے رکھے ہیں، کے فور کے لئے 15 ارب رکھے گئے ہیں، گرین لائن رپیڈ کے لئے دو ہزار نو سو 89 ملین رکھے گئے، ڈرینج سسٹم کے لئے سو ملین، دھابے جی کے لئے 8 سو ملین، 6 ہزار 29 ملین آن گوئنگ منصوبوں کے لئے، نئے منصوبوں کے لئے 3 ہزار 2 سو 4 ملین رکھے گئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے حکمرانوں کی تیرہ سالہ کارکردگی صفر ہے، اللہ پاک کی مدد ہوئی ہے، جی ڈی پی گروتھ آگے چلی گئی، بیس ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، آج آٹھ سو ارب ڈالر پلس ہیں، کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے، ٹریکٹرز کی خریداری پر بلاسود قرضہ ملے گا، ہرگھرانے کو ہنری تعلیم دی جائے گی، کویت کا ویزہ کھل گیا ہے، تعلیمی نظام کو ٹھیک کریں گے، موبائل فون کی تین منٹ کی کال پر کوئی ٹیکس نہیں، وفاقی بجٹ میں عوام کو مکمل رلیف دیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ویکسین ہماری ایکسپو سینٹر ہمارا ڈاکٹرز اور نرسز سندھ حکومت کی ہیں، یہ وہاں جاکر تصویریں کھچوا رہے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کی حکومت تھی پھر ان کے چاچو کی حکومت تھی، انہوں نے مردم شماری ٹھیک کیوں نہیں کروائی؟؟ پیپلز پارٹی والے 13 سالوں میں سندھ کا بجٹ کھا گئے ہیں، سندھ کے اسکول، ہسپتالیں تباہ ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے